آفریدی کے بعد کپتانی کیلئے پی سی بی نے نوجوانوں پر نظریں گاڑ لیں

آفریدی کے بعد کپتانی کیلئے پی سی بی نے نوجوانوں پر نظریں گاڑ لیں 

لاہور: ورلڈ ٹی 20 کے بعد کپتان شاہد آفریدی کے ریٹائر ہونے پر پی سی بی نے قومی ٹیم کی قیادت نوجوانوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق ورلڈ ٹی 20 ختم ہونے پر کپتان شاہد آفریدی ریٹائرمنٹ لے لیں گے جس کے بعد کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے نئے کپتان کیلئے پی سی بی نے حکمت عملی طے کرنا شروع کردی ہے۔ سینئر کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی سے مایوس پی سی بی نے نئے کپتان کیلئے نوجوانوں سے امیدیں لگالی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اور عمر اکمل قومی ٹیم کی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار ہیں جبکہ احمد شہزاد بھی کپتانی کی دوڑ میں شامل ہیں اور سینئر بلے باز محمد حفیظ کو کپتان بنائے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری طرف موجودہ کپتان شاہد آفریدی پی ایس ایل میں شاندار کپتانی کرنے والے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کے حق میں ہیں جبکہ ہیڈ کوچ وقار یونس کی قسمت کا فیصلہ جون کے بعد کیا جائے گا۔

 

Post a Comment