کھیل کھیل میں موت کو گلے لگالیا

ڈسکہ کھیلتے ہوئے چاول کے ٹرنک میں گھسنے والے دومعصوم بچے دم گھٹنے سے انتقال کرگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے محلہ محمد پورہ کے رہائشی محنت کش افتخار کا چھ سالہ بیٹا سکند اور اسکے کزن اعجاز کی دو سالہ بیٹی ایمان فاطمہ دن گیارہ بجے سے غائب تھے جن کی محلہ میں تلاش کی گئی لیکن کہیں پتہ نہ چلا۔ تین بجے کے قریب ایمان کی والدہ نے چھت پر سکھانے کے لئے رکھے چاول کے ٹرنک کو اُٹھایا تو بند ٹرنک میں سے دونوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جسکی خبر ملتے ہی دونوں گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی ۔چھ سالہ سکندر دوسری جماعت کا طالبِ علم تھا۔ بتایاگیاہے کہ بچے کھیلتے ہوئے ٹرنک میں چھپ گئے اور اِسی دوران ٹرنک کا دروازہ بند ہوگیا، دھوپ کی وجہ سے ٹرنک کے اندر درجہ حرارت بڑھنے اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) کھیلتے ہوئے چاول کے ٹرنک میں گھسنے والے دومعصوم بچے دم گھٹنے سے انتقال کرگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے محلہ محمد پورہ کے رہائشی محنت کش افتخار کا چھ سالہ بیٹا سکند اور اسکے کزن اعجاز کی دو سالہ بیٹی ایمان فاطمہ دن گیارہ بجے سے غائب تھے جن کی محلہ میں تلاش کی گئی لیکن کہیں پتہ نہ چلا۔ تین بجے کے قریب ایمان کی والدہ نے چھت پر سکھانے کے لئے رکھے چاول کے ٹرنک کو اُٹھایا تو بند ٹرنک میں سے دونوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جسکی خبر ملتے ہی دونوں گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی ۔چھ سالہ سکندر دوسری جماعت کا طالبِ علم تھا۔ بتایاگیاہے کہ بچے کھیلتے ہوئے ٹرنک میں چھپ گئے اور اِسی دوران ٹرنک کا دروازہ بند ہوگیا، دھوپ کی وجہ سے ٹرنک کے اندر درجہ حرارت بڑھنے اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

پرویز مشرف نے الطاف حسین کو ملک دشمن قراردیا ، پھر خود ہی گلے لگالیا: حامد میر

اسلام آباد  سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیاہے کہ جنوری 1999ءمیں اس وقت کے آرمی چیف پرویز مشرف نے تین چار صحافیوں کو افطاری پر بلایا اور کہاکہ الطاف حسین ملک دشمن ہے ، اگر ان کا بس چلے تو اپنے ہاتھ سے ہی اس کے سر میں گولی مار دیں ، کچھ عرصہ بعد اکتوبر میں وہ ملک کے صدر بن گئے اور پریس کانفرنسوں میں ایم کیوایم سے اچھے تعلقات کے اعلانات کرتے رہے ، سب کچھ ایم کیوایم کو اعتماد میں لے کر ہورہاتھا لیکن آج نوازشریف سے الطاف حسین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ خود کچھ نہیں کیا۔
نجی ٹی وی چینل’نیوزون‘ کے پروگرام میں نادیہ مرزا کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے حامد میرنے بتایاکہ افطار پارٹی میں مشرف کے اس بیان پر ضیاءالدین نے کہاکہ آپ کو اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے جس پر میں نے کہاکہ’ یہ بات تو بے نظیر کے منہ سے بھی سن چکے ہیں ‘ تواس پر پرویز مشرف کاکہناتھاکہ وزیراعظم سے کہیں کہ مجھے ٹاسک دیں ، ایسی تیسی کردوں گااور ثابت کروں گاکہ یہ پاکستان دشمن بھارت کا ایجنٹ ہے ۔
حامد میر نے بتایاکہ کچھ ماہ بعد اکتوبر 1999ءمیں پرویز مشرف پاکستان کے صدر بن گئے اور دونوں ایک ہوگئے ، ایم کیوایم کو گلے لگالیا، لیکن آج مطالبہ کیا جارہاہے کہ حکومت کارروائی کرے ، حالانکہ خود آرمی چیف ، صدر اور چیف ایگزیکٹو رہ چکےک ہیں لیکن اس وقت کیوں کچھ نہیں کیا۔

آفریدی کے بعد کپتانی کیلئے پی سی بی نے نوجوانوں پر نظریں گاڑ لیں

آفریدی کے بعد کپتانی کیلئے پی سی بی نے نوجوانوں پر نظریں گاڑ لیں 

لاہور: ورلڈ ٹی 20 کے بعد کپتان شاہد آفریدی کے ریٹائر ہونے پر پی سی بی نے قومی ٹیم کی قیادت نوجوانوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق ورلڈ ٹی 20 ختم ہونے پر کپتان شاہد آفریدی ریٹائرمنٹ لے لیں گے جس کے بعد کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے نئے کپتان کیلئے پی سی بی نے حکمت عملی طے کرنا شروع کردی ہے۔ سینئر کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی سے مایوس پی سی بی نے نئے کپتان کیلئے نوجوانوں سے امیدیں لگالی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اور عمر اکمل قومی ٹیم کی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار ہیں جبکہ احمد شہزاد بھی کپتانی کی دوڑ میں شامل ہیں اور سینئر بلے باز محمد حفیظ کو کپتان بنائے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری طرف موجودہ کپتان شاہد آفریدی پی ایس ایل میں شاندار کپتانی کرنے والے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کے حق میں ہیں جبکہ ہیڈ کوچ وقار یونس کی قسمت کا فیصلہ جون کے بعد کیا جائے گا۔