ورلڈکپ2015ء ،بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو 6سے شکست دیدی، سکاٹ لینڈ کے کاؤٹزر مین آف دی میچ قرار پائے

ورلڈکپ2015ء ،بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو 6سے شکست دیدی، سکاٹ لینڈ کے کاؤٹزر مین آف دی میچ قرار پائے

نیلسن(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015ء ،بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو 6سے شکست دیدی۔سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 319رنز کا ہدف دیا تھاجس کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے 4وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف 48.1اوور میں پورا کر لیا۔سکاٹ لینڈ کے کاؤٹزر 156رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔
سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر318رنز بنائے۔سکاٹ لینڈ کے کاٹزر نے 134 گیندوں پر 17چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 156رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے ہدف میں اہم کردار ادا کیا۔
سکاٹ لینڈ کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 2.2اوور میں 13 کے مجموعی سکور پر میکلوڈ 11رنز پر مرتضیٰ کی بال پر محمداللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
دوسرے کھلاڑی گاڈینر تسکین کی بال پر 19رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 38تھا۔تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میکن 116کے مجموعی سکور پر 35رنز بنا کر صابر کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ مومسن 39رنز بنا کر شکیب کی بال پر آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 257 تھا۔
پانچویں کھلاڑی کاٹزر 156رنز کی شاندزر اننگز کھیل کر ناصر حسین کی بال پر صومیا سرکار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ برینگٹن 26رنز بنا کر تسکین کی بال پر مشفیق الرحمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
سکاٹ لینڈ کی ساتویں وکٹ 48.6اوور میں 312کے مجموعی سکور پر 20رنز بنا کر تسکین کی بال پر آؤٹ ہوئے اور آخری کھلاڑی ماجد حق ایک رنز بنا کر شکیب کی بال پر سرکار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 315تھا اور اس طرح ٹیم سکاٹ لینڈ 318رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ بنگلہ دیش کے تسکین 3،حسین2جبکہ مرتضیٰ ،شکیب اور صبار نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔
سکاٹ لینڈ کے 319رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے48.1اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر 322رنز بنائے جس میں تمیم اقبال اور محمد اللہ نے 139رنز کی پارٹنر شپ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
بنگلہ دیش کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 1.5اوور میں 5کے مجموعی سکور پر صومیا سرکار 2رنز پر ڈیوی کی بال پر کراس کے ہاتھوں کیچ ؤؤٹ ہوئے۔
محمداللہ 62رنز کی اننگز کھیل کر 144کے مجموعی سکور پر وارڈلا کی بال پر آؤٹ ہوئے۔تیسرے کھلاڑی تمیم اقبال 95رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ڈیوی کی بال پر 201کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ مشفیق الرحمان 60رنز پر ایمنز کی بال پر میکلوڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 247تھا اور اس طرح پوری ٹیم 322رنز بنا کر جیت سے ہمکنار ہوئی۔
بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال95،محمد اللہ 62،مشفیق الرحمان60،شکیب الحسن 52اور صابر رحمان42رنز کیساتھ نمایاں رہے۔سکاٹ لینڈ کے بالرؤں میں ڈیوی نے2جبکہ ایمنز اور وارڈلانے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔ 
اس سے قبل بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Post a Comment