نواز شریف اور عمران خان جنازے میں شرکت کرینگے

شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر حکومت پاکستان نے ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیا آج پاکستان بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا جبکہ جمعہ کے نماز میں شاہ عبداللہ کے ایثال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیگی دوسری جانب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام شاہ عبداللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ہنگامی طور پر سعودی عرب روانہ ہوگئے وہ ریاض میں شاہ عبداللہ کی نماز جنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے دوسری جانب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جو پہلے سے سعودی عرب میں موجود ہیں وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ نماز جنازہ میں شرکت کرینگے ۔

Post a Comment