کھیل کھیل میں موت کو گلے لگالیا

ڈسکہ کھیلتے ہوئے چاول کے ٹرنک میں گھسنے والے دومعصوم بچے دم گھٹنے سے انتقال کرگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے محلہ محمد پورہ کے رہائشی محنت کش افتخار کا چھ سالہ بیٹا سکند اور اسکے کزن اعجاز کی دو سالہ بیٹی ایمان فاطمہ دن گیارہ بجے سے غائب تھے جن کی محلہ میں تلاش کی گئی لیکن کہیں پتہ نہ چلا۔ تین بجے کے قریب ایمان کی والدہ نے چھت پر سکھانے کے لئے رکھے چاول کے ٹرنک کو اُٹھایا تو بند ٹرنک میں سے دونوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جسکی خبر ملتے ہی دونوں گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی ۔چھ سالہ سکندر دوسری جماعت کا طالبِ علم تھا۔ بتایاگیاہے کہ بچے کھیلتے ہوئے ٹرنک میں چھپ گئے اور اِسی دوران ٹرنک کا دروازہ بند ہوگیا، دھوپ کی وجہ سے ٹرنک کے اندر درجہ حرارت بڑھنے اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) کھیلتے ہوئے چاول کے ٹرنک میں گھسنے والے دومعصوم بچے دم گھٹنے سے انتقال کرگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے محلہ محمد پورہ کے رہائشی محنت کش افتخار کا چھ سالہ بیٹا سکند اور اسکے کزن اعجاز کی دو سالہ بیٹی ایمان فاطمہ دن گیارہ بجے سے غائب تھے جن کی محلہ میں تلاش کی گئی لیکن کہیں پتہ نہ چلا۔ تین بجے کے قریب ایمان کی والدہ نے چھت پر سکھانے کے لئے رکھے چاول کے ٹرنک کو اُٹھایا تو بند ٹرنک میں سے دونوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جسکی خبر ملتے ہی دونوں گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی ۔چھ سالہ سکندر دوسری جماعت کا طالبِ علم تھا۔ بتایاگیاہے کہ بچے کھیلتے ہوئے ٹرنک میں چھپ گئے اور اِسی دوران ٹرنک کا دروازہ بند ہوگیا، دھوپ کی وجہ سے ٹرنک کے اندر درجہ حرارت بڑھنے اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

پرویز مشرف نے الطاف حسین کو ملک دشمن قراردیا ، پھر خود ہی گلے لگالیا: حامد میر

اسلام آباد  سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیاہے کہ جنوری 1999ءمیں اس وقت کے آرمی چیف پرویز مشرف نے تین چار صحافیوں کو افطاری پر بلایا اور کہاکہ الطاف حسین ملک دشمن ہے ، اگر ان کا بس چلے تو اپنے ہاتھ سے ہی اس کے سر میں گولی مار دیں ، کچھ عرصہ بعد اکتوبر میں وہ ملک کے صدر بن گئے اور پریس کانفرنسوں میں ایم کیوایم سے اچھے تعلقات کے اعلانات کرتے رہے ، سب کچھ ایم کیوایم کو اعتماد میں لے کر ہورہاتھا لیکن آج نوازشریف سے الطاف حسین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ خود کچھ نہیں کیا۔
نجی ٹی وی چینل’نیوزون‘ کے پروگرام میں نادیہ مرزا کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے حامد میرنے بتایاکہ افطار پارٹی میں مشرف کے اس بیان پر ضیاءالدین نے کہاکہ آپ کو اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے جس پر میں نے کہاکہ’ یہ بات تو بے نظیر کے منہ سے بھی سن چکے ہیں ‘ تواس پر پرویز مشرف کاکہناتھاکہ وزیراعظم سے کہیں کہ مجھے ٹاسک دیں ، ایسی تیسی کردوں گااور ثابت کروں گاکہ یہ پاکستان دشمن بھارت کا ایجنٹ ہے ۔
حامد میر نے بتایاکہ کچھ ماہ بعد اکتوبر 1999ءمیں پرویز مشرف پاکستان کے صدر بن گئے اور دونوں ایک ہوگئے ، ایم کیوایم کو گلے لگالیا، لیکن آج مطالبہ کیا جارہاہے کہ حکومت کارروائی کرے ، حالانکہ خود آرمی چیف ، صدر اور چیف ایگزیکٹو رہ چکےک ہیں لیکن اس وقت کیوں کچھ نہیں کیا۔

آفریدی کے بعد کپتانی کیلئے پی سی بی نے نوجوانوں پر نظریں گاڑ لیں

آفریدی کے بعد کپتانی کیلئے پی سی بی نے نوجوانوں پر نظریں گاڑ لیں 

لاہور: ورلڈ ٹی 20 کے بعد کپتان شاہد آفریدی کے ریٹائر ہونے پر پی سی بی نے قومی ٹیم کی قیادت نوجوانوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق ورلڈ ٹی 20 ختم ہونے پر کپتان شاہد آفریدی ریٹائرمنٹ لے لیں گے جس کے بعد کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے نئے کپتان کیلئے پی سی بی نے حکمت عملی طے کرنا شروع کردی ہے۔ سینئر کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی سے مایوس پی سی بی نے نئے کپتان کیلئے نوجوانوں سے امیدیں لگالی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اور عمر اکمل قومی ٹیم کی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار ہیں جبکہ احمد شہزاد بھی کپتانی کی دوڑ میں شامل ہیں اور سینئر بلے باز محمد حفیظ کو کپتان بنائے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری طرف موجودہ کپتان شاہد آفریدی پی ایس ایل میں شاندار کپتانی کرنے والے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کے حق میں ہیں جبکہ ہیڈ کوچ وقار یونس کی قسمت کا فیصلہ جون کے بعد کیا جائے گا۔

 

آپ کے شوہر دوسری خواتین کو گھور گھور کر کیوں دیکھتے ہیں ؟ ماہرین نے مشکل ترین سوال کا جواب دے دیا

آپ کے شوہر دوسری خواتین کو گھور گھور کر کیوں دیکھتے ہیں ؟ ماہرین نے مشکل ترین سوال کا جواب دے دیا

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) خواتین کو ہمیشہ سے اس سوال کا جواب جاننے کی جستجو رہی ہے کہ ان کے مرد دیگر خواتین میں دلچسپی کیوں رکھتے ہیں اور دلکش بیویوں کے باوجود ان کی نظریں دیگر خواتین کی متلاشی کیوں رہتی ہیں۔
امریکی سائنسدان ڈینس پریگر نے اس سوال کا سادہ جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مرد دوسری خواتین کی طرف محض اس لئے دیکھتے ہیں کہ وہ دوسری خواتین ہوتی ہیں۔ پریگر یونیورسٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ خوشگوار ازدواجی تعلقات کے باوجود مرد دوسری خواتین کو زیادہ دلکش محسوس کرتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس رویے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مرد اپنی خواتین سے غیر مطمئن ہوتے ہیں۔ وہ خواتین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگرچہ آپ کا مرد دوسری خواتین کو گھورتا ہے لیکن اگر وہ آپ سے محبت کرتا ہے تو دوسری خواتین کی اہمیت مونگ پھلی کے دانوں سے زیادہ نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ بیوی کے علاوہ کوئی خاتون نظر آنے پر مرد فوری طور پر اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں لیکن جیسے ہی وہ نظر سے اوجھل ہوتی ہے تو اتنی ہی تیز رفتاری سے اسے بھول بھی جاتے ہیں۔ وہ مردوں کے اس رویے کو انسانی ارتقاء کا نتیجہ قرار دیتے ہیں جس کی وجہ سے مرد ایک سے زیادہ خواتین کی طرف قدرتی میلان رکھتے ہیں، جبکہ اس کے برعکس خواتین صرف ایک مرد کے ساتھ دیرپا تعلق کی خواہاں ہوتی ہیں۔

ورلڈکپ2015ء ،بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو 6سے شکست دیدی، سکاٹ لینڈ کے کاؤٹزر مین آف دی میچ قرار پائے

ورلڈکپ2015ء ،بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو 6سے شکست دیدی، سکاٹ لینڈ کے کاؤٹزر مین آف دی میچ قرار پائے

نیلسن(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015ء ،بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو 6سے شکست دیدی۔سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 319رنز کا ہدف دیا تھاجس کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے 4وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف 48.1اوور میں پورا کر لیا۔سکاٹ لینڈ کے کاؤٹزر 156رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔
سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر318رنز بنائے۔سکاٹ لینڈ کے کاٹزر نے 134 گیندوں پر 17چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 156رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے ہدف میں اہم کردار ادا کیا۔
سکاٹ لینڈ کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 2.2اوور میں 13 کے مجموعی سکور پر میکلوڈ 11رنز پر مرتضیٰ کی بال پر محمداللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
دوسرے کھلاڑی گاڈینر تسکین کی بال پر 19رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 38تھا۔تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میکن 116کے مجموعی سکور پر 35رنز بنا کر صابر کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ مومسن 39رنز بنا کر شکیب کی بال پر آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 257 تھا۔
پانچویں کھلاڑی کاٹزر 156رنز کی شاندزر اننگز کھیل کر ناصر حسین کی بال پر صومیا سرکار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ برینگٹن 26رنز بنا کر تسکین کی بال پر مشفیق الرحمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
سکاٹ لینڈ کی ساتویں وکٹ 48.6اوور میں 312کے مجموعی سکور پر 20رنز بنا کر تسکین کی بال پر آؤٹ ہوئے اور آخری کھلاڑی ماجد حق ایک رنز بنا کر شکیب کی بال پر سرکار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 315تھا اور اس طرح ٹیم سکاٹ لینڈ 318رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ بنگلہ دیش کے تسکین 3،حسین2جبکہ مرتضیٰ ،شکیب اور صبار نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔
سکاٹ لینڈ کے 319رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے48.1اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر 322رنز بنائے جس میں تمیم اقبال اور محمد اللہ نے 139رنز کی پارٹنر شپ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
بنگلہ دیش کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 1.5اوور میں 5کے مجموعی سکور پر صومیا سرکار 2رنز پر ڈیوی کی بال پر کراس کے ہاتھوں کیچ ؤؤٹ ہوئے۔
محمداللہ 62رنز کی اننگز کھیل کر 144کے مجموعی سکور پر وارڈلا کی بال پر آؤٹ ہوئے۔تیسرے کھلاڑی تمیم اقبال 95رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ڈیوی کی بال پر 201کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ مشفیق الرحمان 60رنز پر ایمنز کی بال پر میکلوڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 247تھا اور اس طرح پوری ٹیم 322رنز بنا کر جیت سے ہمکنار ہوئی۔
بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال95،محمد اللہ 62،مشفیق الرحمان60،شکیب الحسن 52اور صابر رحمان42رنز کیساتھ نمایاں رہے۔سکاٹ لینڈ کے بالرؤں میں ڈیوی نے2جبکہ ایمنز اور وارڈلانے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔ 
اس سے قبل بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سینٹ انتخابات ، قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ، تحریک انصاف کا خیبرپختونخواہ کے سوادیگر تمام صوبوں و وفاق میں بائیکاٹ کا اعلان

سینٹ انتخابات ، قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ، تحریک انصاف کا خیبرپختونخواہ کے سوادیگر تمام صوبوں و وفاق میں بائیکاٹ کا اعلان

سلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیاہے جو بغیر کسی وقفے کے شام چار بجے تک جاری رہے گا،قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کو پولنگ سٹیشن کادرجہ دیدیاگیا، تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ کے علاوہ سینٹ الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ، پنجاب اسمبلی میں پہلا ووٹ صوبائی وزیرطاہرخلیل سندھونے کاسٹ کیا۔ 
صبح نو بجے سینٹ انتخابات کے لیے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں پولنگ کا آغاز کردیاگیاجس دوران 1,070اراکین خفیہ طریقے سے ووٹ دیں گے اور موبائل فون ، کیمرے سمیت کوئی بھی الیکٹرانک ڈیوائس پولنگ سٹیشن میں لے جانے کی اجازت نہیں ۔ 
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف پولنگ ایجنٹ اور صوبائی وزیرطاہرخلیل سندھو نے پہلاووٹ کاسٹ کیا، ایوان کے 338ارکان 30امیدواروں کا انتخاب کریں گے ۔ مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیاہے کہ وہ اپنے گیارہ سینیٹرمنتخب کرائیں گے جبکہ پیپلزپارٹی کی کوشش ہے کہ وہ بھی ایک نشست یعنی ندیم افضل چن کو کامیاب کرانے میں کامیاب ہوجائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف ، پرویز رشید اور دیگر لیگی رہنماءپنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریامیں موجود ہیں جہاں لیگی اراکین اسمبلی کی نان چنے اور حلوہ پوریوں سے توازع کی جارہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے اراکین اپوزیشن چیمبر میں موجود ہیں ۔ 
فاٹا اور اسلام آباد سے بھی سینٹ انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے اور رات گئے جاری ہونیوالے صدارتی آرڈیننس کے مطابق اب فاٹا سے اراکین اسمبلی چار کی بجائے ایک ووٹ ڈالیں گے ، چار جنرل نشستیں ہیں جس کے لیے چھتیس امیدوار میدان میں ہیں ۔ یادرہے کہ 2002ءمیں پرویز مشرف دور میں لائے گئے آرڈیننس میں ایک امیدوار کو چارنام تجویز کرنے کا اختیار دیاگیاتھا۔ 
اسلام آباد میں ایک جنرل اور ایک خواتین کی مخصوص نشست ہے جس کے لیے مسلم لیگ ن کی راحیلہ مگسی اور ظفراقبال جھگڑا مضبو ط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں ۔ 
کوئٹہ کے 65کے ایوان میں سے تیسرا حصہ اراکین اسمبلی میں پہنچ گئے ہیں اور الیکشن کمشنر بلوچستان سلطان بائے زئی چیف پولنگ آفیسر کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، بلوچستان سے سینٹ کی 12نشستوں میں سے سات جنرل اور پانچ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی ہیں ۔ ایف سی نے بلوچستان اسمبلی کی سیکیورٹی سنبھال لی ہے اور کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کا داخلہ بند ہے ۔ 
سندھ اسمبلی میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاں رکن اسمبلی خدابخش نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔ سندھ سے دو ٹیکنو کریٹ اور دوخواتین پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ۔ 
پشاور میں خیبرپختونخواہ اسمبلی میں بھی پولنگ شروع ہوگئی ہے تاہم تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ، اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ سیکیورٹی حکام کاکہناتھاکہ یہ پابندی وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی ہدایات پر لگائی گئی ہے ۔

برطانیہ نے جدید ریل گاڑی متعارف کرادی

برطانیہ میں ایک انتہائی خوبصورت اور جدید ترین ریل گاڑی متعارف کرا دی گئی ہے جو عام ٹرین کی نسبت اندر سے زیادہ کشادہ ‘ خوبصورت اور آرام دہ ہے ۔ٹرین میں ائیر کنڈیشن کی سہولت دیگر ٹرینوں کی نسبت زیادہ بہتر ہے اور اسکی رفتار میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔

Now Playing Kumar Sanu Hit Songs Non Stop


اب آپ کے شہر تونسہ میں لکی ایرانی سرکس



شہزادہ مقرن سعودی ولی عہد مقرر، نواز شریف اور مشرف کا معاہدہ ، یہ تو وہی ہیں!

شاہ عبداللہ کی وفات اور سلمان بن عبدالعزیز کے سعودی فرمانروابننے کے بعد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو سعودی ولی عہد بنا دیاگیاہے اور اس تقرری کو سعودی عرب کے حوالے سے نہایت اہم تصور کیاجارہاہے جبکہ اس سے قبل وہ سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ شاہ عبداللہ کے سابق مشیر 70سالہ شہزادہ مقرن کو پاکستان ک حوالے سے بھی ایک اعزاز حاصل ہے لیکن شاید آپ کو یاد نہ ہو۔ یہ وہی پرنس مقرن بن عبدالعزیز ہیں جو کہ 2007ءمیں پاکستان تشریف لائے تھے اور نواز شریف اور پرویز مشرف کے درمیان ہونے والے جلاوطنی کے معاہدے کا راز افشاں کیا تھا۔ یہ دورہ اس وقت کیا گیا تھا جب میاں محمد نواز شریف کسی بھی معاہدے کے وجود سے انکاری تھے اور وطن واپسی کے لئے پرتول رہے تھے۔ اس وقت لبنانی سیاسی رہنما سعد الحریری بھی پرنس مقرن کے ساتھ تشریف لائے تھے اور دونوں نے اسلام آباد میں باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے نواز شریف کو معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے دس سال جلاوطنی مکمل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس موقع پر وہ معاہدے کی خلاف ورزی پر خاصے ناخوش نظر آئے تھے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اب وہ سعودی عرب کے اہم ترین عہدے پر فائز ہوچکے ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شہزادہ مقرن کی خدا نے عمردرازی کی تو وہ ایک دن بادشاہ بھی بنیں گے ۔ ایسے میں سوال یہ اٹھایا جارہا ہے کہ ان حالات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کا مستقبل کیا ہوگا؟ کیا سعودی شہزادے کو اب بھی معاہدے کی خلاف ورزی یاد ہے؟ کیا اس خلاف ورزی کے بدلے میں سابق صدر کو کوئی رعایت دینی پڑے گی؟ یا پرنس مقرن بھی نواز شریف کی طرح اس معاہدے کو بھول چکے ہیں۔
شہزادہ مقرن 1945ءمیں پیدا ہوئے جہاں ابتدائی تعلیم شاہی سکول میں حاصل کی ، ریاض میں میٹرک کی ، 1964ءمیں سعودی رائل ایئرفورس میں شمولیت اختیار کی اور 1968ءمیں برطانیہ سے ایروناٹکس کی ڈگری حاصل کی جبکہ 1980ءتک ایئرفورس کے ساتھ رہے ۔